رنگ مہدی کا نہیں شام و سحر ہاتھ میں ہے
رنگ مہدی کا نہیں شام و سحر ہاتھ میں ہے
پنجہ مہر تیرے رشک قمر ہاتھ میں ہے
حلقۂ چشم ہے یا حلقۂ زر ہاتھ میں ہے
تار کا چھلا ہے یا تار نظر ہاتھ میں ہے
پنجہ مہر میں ہے، صورت مہتاب کلف
غیر کا ہاتھ تیرے رشک قمر ہاتھ میں ہے
اب حیوان ہوا حق میں میری آب خنجر
لب عیسیٰ کی طرح تیرے اثر ہاتھ میں ہے
دشت مشاطہ نے زلفوں کو بنایا افعی
صاف پیدا کفِ موسیٰ کا اثر ہاتھ میں ہے
- کتاب : تذکرہ آثار الشعرائے ہنود (Pg. 57)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.