ناخدا تجھ کو پتہ میرے غم دل کا نہیں
ناخدا تجھ کو پتہ میرے غم دل کا نہیں
مجھ کو ارمان ہے طوفان کا ساحل کا نہیں
جانب دیروحرم گامزنی ہے بے سود
رہنما ان میں کوئی بھی مری منزل کا نہیں
عالمِ عشق کا قیدی ہوں یہ ہے بات عجیب
جس جگہ نام بھی زندان وسلاسل کا نہیں
لے گئی اس کو بھی کیا ساتھ امید رفتہ
بات کیا ہے جو پتہ آج مرے دل کا نہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 93)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.