دل بے مدعا ہے اور میں ہوں
دل بے مدعا ہے اور میں ہوں
محبت کی فضا ہے اور میں ہوں
تری تیغِ جفا ہے اور میں ہوں
وفاؤں کا صلہ ہے اور میں ہوں
ستم پرور ہے آغازِ محبت
غموں کی انتہا ہے اور میں ہوں
ارے توبہ مصائب کا تسلسل
غمِ صبر آزما ہے اور میں ہوں
کوئی دیکھے مری الفت پرستی
طوافِ نقشِ پا ہے اور میں ہوں
کہوں کس سے میں اپنا حال ماہرؔ
مقدر کا گلہ ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.