شب وادئی خیال میں اک دل جلا ملا
شب وادئی خیال میں اک دل جلا ملا
آنسو میں غرق محوِ تمنا بنا ملا
دامن تھا چاک اور گریباں پھٹا ہوا
دیوانہ ہے کسی کا یہ مجھ کو پتا ملا
حسرت سے دیکھتا رہا اس کو بچشمِ غور
گویا مجھے مرقعۂ عبرت نما ملا
نیرنگ آئینہ تھا سر انجامِ عشق کا
اس میں مہیب موت کا نقشہ کھینچا ملا
عالم یہ خوف کا تھا لرزتا تھا بند بند
مخبوط سا بنا ہوا وہ مجھ سے آ ملا
کچھ دیر تک کھڑا رہا خاموش اشک بار
پھر اس نے آہ کی تو نہ اس کا پتا ملا
اک ڈھیر راکھ کا تھا نگاہوں کے سامنے
یوں خاک میں وہ کشتۂ تیغِ جفا ملا
میں نے کہا کہ کشتۂ تیغِ جفائے عشق
تجھ کو کبھی کوئی صنم با وفا ملا
آئی صدا فریبِ امیدِ وفا نہ رکھ
جب بھی کوئی حسین ملا بے وفا ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.