فقط آنکھ تک جلوہ خواہی بہت ہے
فقط آنکھ تک جلوہ خواہی بہت ہے
مرے دل کی اس میں تباہی بہت ہے
نظر دو نظر تیرا لطفِ نگہ کیا
مگر دل کو یہ کم نگاہی بہت ہے
یہ مانا کہ نعمت ہے غم یا الٰہی
مگر اتنا غم یا الٰہی بہت ہے
اگر کوئی شک ہے تو شبنم سے پوچھو
مرے آنسوؤں کی گواہی بہت ہے
صدا ہم فقیروں کی کم سننے والو
مزاجِ محبت میں شاہی بہت ہے
انہیں ہم غریبوں کی سج دھج دکھا دو
جنہیں غرہ کج کلاہی بہت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.