Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دلِ بے قرار کی معرفت بڑی احتیاط کا کام ہے

عظمت حسین خاں

دلِ بے قرار کی معرفت بڑی احتیاط کا کام ہے

عظمت حسین خاں

MORE BYعظمت حسین خاں

    دلِ بے قرار کی معرفت بڑی احتیاط کا کام ہے

    یہی ان کی خلوتِ ناز ہے یہی دوسروں کا مقام ہے

    میں خرابِ بادۂ عشق ہوں میرا دل ہی اب میرا جام ہے

    ہے ہر ایک طرح کی اس میں مئے مرا شغل شرب مدام ہے

    وہ ہزار رنگ سے جلوہ گر ہیں کبھی یہاں تو کبھی وہاں

    انہیں خود نمائی کا شوق ہے میری جستجو کا تو نام ہے

    نہ دل و نگاہ پہ میرا بس نہ خیال پر میری دسترس

    کبھی وہ ہی وہ کبھی میں ہی میں یہ بڑا عجیب مقام ہے

    لبِ شکوہ بھی نہ ہلا سکوں انہیں حالِ غم نہ سنا سکوں

    جسے موت کہتے ہیں عشق میں اسی بے کسی کا تو نام ہے

    یہ تو میکشؔ ایک فریب ہے نہیں میکدے میں یہ سر خوشی

    تو نگاہ اپنے ہی دل پہ رکھ یہی بادہ ہے یہی جام ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Arsh-e-Mohabbat (Pg. 29)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے