سودا ہوا ہے جس کو رخ و زلفِ یار کا
سودا ہوا ہے جس کو رخ و زلفِ یار کا
کیا خوف اس کو گردشِ لیل و نہار کا
کیا پوچھتے ہو حال دلِ بیقرار کا
دھڑکا لگا ہوا ہے غمِ روزگار کا
پھر دیکھیے نہ ایک بھی وعدہ وفا ہوا
پھر اعتبار کچھ نہ رہا اعتبار کا
نیت کسی کی مائلِ جور و جفا تو ہو
گھٹ جائے طول ابھی ستم روزگار کا
اے برقِ طور کب کی تھی موسیٰ سے دشمنی
دکھلا دیا جو رنگ دلِ بیقرار کا
پھر آگیا ہے جور کا شاید انہیں خیال
پھر بڑھ چلا ہے ظلم و ستمِ روزگار کا
پیری میں بھی شباب کی باتیں ضرور ہوں
حاصل ہو لطف کچھ تو خزاں میں بہار کا
مسعودؔ ناز انہیں ہے درازیِ زلف پر
دیکھا نہیں ہے طول شبِ انتظار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.