عبث ہے شکوۂ جلاد کرنا
عبث ہے شکوۂ جلاد کرنا
جب اس کا کام ہے بیداد کرنا
عنایت مجھ پہ اے صیاد کرنا
جب آئے فصلِ گل آزاد کرنا
نہیں اچھا نہیں اچھا ستمگر
کسی کی خاک کو برباد کرنا
جہاں تک ہوسکے اے بلبل زار
خیالِ خاطر صیاد کرنا
کسی پابندِ غم کی زندگی کیا
کبھی نالے کبھی فریاد کرنا
تقاضا ضبط کا ہے یہ شبِ ہجر
خلافِ وضع ہے فریاد کرنا
تمنا یاد کرلینا ہماری
کسی ناشاد کو جب شاد کرنا
خدا سے چار آنکھیں روز محشر
سمجھ کر دیکھ! او جلاد کرنا
نکل آئے کوئی تھامے ہوئے دل
نہ یوں نالے دلِ ناشاد کرنا
حقیقت میں ہے اک خوابِ پریشاں
تجھے اے عمرِ رفتہ یاد کرنا
تمہارا روز کا ہے یہ تماشا
اسے ویراں اسے آباد کرنا
ہمارے ذبح کرنے میں دمِ قتل
ذرا عجلت نہ اے جلاد کرنا
یہ کہہ کر چل دیا مسعودؔ وہ بت
تم اب ہر دم خدا کی یاد کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.