مر گئے ہم ابروئے خمدار سے
مر گئے ہم ابروئے خمدار سے
عمر کے دن کٹ گئے تلوار سے
کہہ نہ دے یہ راز خون بے گناہ
ڈرتے رہئے گا لب سوفار سے
المدد اے دشتِ وحشت المدد
تابکے بیٹھے رہیں بیکار سے
ہوگی فکرِ مرہم ناسورِ دل
ہو تو فرصت زخمِ دامندار سے
ہمنے مانا لن ترانی ہی سہی
کچھ سنا تو ہے زبانِ یار سے
ہر اشارہ جس کا ہے موجِ شراب
لڑ گئی آنکھ آج اس میخوار سے
مختصر یہ ہے بیانِ دردِ دل
آ گئے ہیں تنگِ جان زار سے
حشر کے سر پر قیامت آ نہ جائے
دل لرزتا ہے تری تلوار سے
ضبطِ الفت کی ادب آموزیاں
کھینچ لیں منصور کو بھی دار سے
ہوگیا رازِ انا الحق آشکار
دار پر منصور کے اصرار سے
داغِ دل مسعودؔ روشن ہوگئے
ایک بت کے پر تو رخسار سے
اب کہاں مسعودؔ وہ ذوقِ غزل
ہم کو فرصت ہی نہیں افکار سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.