اسی جانِ جان کا ہے دیوانہ شمع
اسی جانِ جان کا ہے دیوانہ شمع
نہیں تیرا شیدا یہ پروانہ شمع
یہ فانوس ہی باعثِ زندگی ہے
سلامت رہے تیرا کاشانہ شمع
ہے حسن و محبت کی ہر سو تجلی
نہ گل ہے نہ بلبل نہ پروانہ شمع
یہ رونا یہ ہنسنا نہیں زیب دیتا
کہیں گے تجھے لوگ دیوانہ شمع
تو رندوں کی رہبر ہے تاریکیوں میں
ترے دم سے روشن ہے میخانہ شمع
ہو مسعودؔ کے دل کو کیا تجھے نسبت
یہ شمعِ ازل کا ہے پروانہ شمع
- کتاب : Safina
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.