ترے کوچے میں ایسے بھی وفا دار بہت
ترے کوچے میں ایسے بھی وفا دار بہت
جن کی نظروں میں حسیں ہیں رسن و دار بہت
وقت کی بات کرو حسن کا قصہ چھوڑو
ہوچکا ذکرِ لب و کاکل و رخسار بہت
مڑ ہی جاتی ہیں زمانے کی طرف بھی نظریں
میں نے مانا ہے حسیں کوچۂ دلدار بہت
آپ کا فیض کرم ہے کہ ملے ہیں ہم کو
درد کے شہر بہت زخم کے گلزار بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.