قدموں میں ہم پڑے ہیں پڑا رہنے دیجئے
قدموں میں ہم پڑے ہیں پڑا رہنے دیجئے
جینے کا آسرا ہے بنا رہنے دیجئے
دنیا میں ایک چیز یہی کام کی ملی
دامن پہ داغ عشق لگا رہنے دیجئے
میری نگاہ میں کوئی ان سے بڑا نہیں
اب کیا کریں گے اور خدا رہنے دیجئے
اس زندگی سے چھوٹ کے پھر جی نہ پائیں گے
ان کی گلی میں ہم کو بسا رہنے دیجئے
بیمار عشق کے لئے بس وہ نظر بہت
بیکار ہے دوا یہ دوا رہنے دیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.