چھڑا دیتی ہے فکرِ غیر سے تاثیرِ میخانہ
چھڑا دیتی ہے فکرِ غیر سے تاثیرِ میخانہ
ملی ہے عرش کی زنجیر سے زنجیرِ میخانہ
پڑھو بادہ گسارو اب نمازِ خود فراموشی
صدائے قلقلِ مینا ہوئی تکبیرِ میخانہ
نظر میں زاہدانِ خشک کی ہے خیرگی پیدا
ہوئی ہے شیشہ ہائے مے سے وہ تنویرِ میخانہ
ریاکار اور خود بیں کا نہیں اس میں گزر ہرگز
عجب قدسی صفت جاری ہوئی تقدیر میخانہِ
کھڑا ہے جھومتا کوئی پڑا ہے لوٹتا کوئی
کوئی مانی سے کہہ دے کھینچ لے تصویرِ میخانہ
نہ دے مینا نہ دے ساغر مجھے اس کی نہیں عادت
نگاہِ مست کافی ہے تری اے پیرِ میخانہ
بلا نوشوں میں دُردِ تہہ نشیں تقسیم ہوتی ہے
سلامت با کرامت یا الٰہی پیرِ میخانہ
نہ آئے گی کوئی آفت ترے میخانہ پر حسرتؔ
دعائے مخلصاں ہے پایۂ تعمیرِ میخانہ
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 189)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.