Sufinama

نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعد

مولانا عبدالقدیر حسرت

نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعد

مولانا عبدالقدیر حسرت

MORE BYمولانا عبدالقدیر حسرت

    نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعد

    یاد آتی ہی رہی میری وفا میرے بعد

    اب تو میں راہ روِ ملکِ عدم ہوتا ہوں

    ترا ہر حال میں حافظ ہے خدا میرے بعد

    چھوڑ کر مجھ کو اگر جاتے ہو جاؤ لیکن

    نہ ملے گا تمہیں پابندِ وفا میرے بعد

    جان پیاری ہے تو تم پیار کسی سے نہ کرو

    کوئی عشاق میں کردے یہ ندا میرے بعد

    بے ترے میں تو تڑپتا ہی رہا رات تمام

    سچ بتا دے ترا کیا حال ہوا میرے بعد

    میں جو مرتا ہوں بلا سے مجھے مرجانے دے

    تو برا حال خدارا نہ بنا میرے بعد

    مکتبِ عشق میں معلوم نہیں لے گا کون

    درسِ افتادگی و درسِ فنا میرے بعد

    اپنے مرنے کی نہیں فکر مجھے فکر یہ ہے

    کون اٹھائے گا ترے جور و جفا میرے بعد

    زندگی بھر کوئی حسرتؔ نہ نکالی دل کی

    نوحہ کرتے ہوئے گر آئے تو کیا میرے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 311)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے