ایک تنہا خاطر محزوں جسے افکار سو
ایک تنہا خاطر محزوں جسے افکار سو
ایک مجھ بیمار سے وابستہ ہیں آزار سو
ہے تعجب نوک مژگاں سے جو خوں آلودہ ہوں
خوں گرفتہ ایک دل اور خنجر خونخوار سو
مو بہ مو کیوں کر نہ ہو مجھ کو گرفتاریٔ زلف
کافر عشق بتاں میں ایک اور زنار سو
دو بہ دو کب ہو سکیں اس کے اثرؔ ہے آنکہ ناز
کیا ہوا ہیں دیکھنے کہنے کو گر اغیار سو
- کتاب : دیوان اثرؔ مرتبہ: کامل قریشیؔ (Pg. 210)
- Author : میر اثرؔ
- مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1978)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.