Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مورا بانکا سنوریا لبھائے لیو جائے

میر اعظم علی شائق

مورا بانکا سنوریا لبھائے لیو جائے

میر اعظم علی شائق

MORE BYمیر اعظم علی شائق

    مورا بانکا سنوریا لبھائے لیو جائے

    لبھائے لیو جائے منائے لیو جائے

    وا کا لقب ہے مدینہ کا سائیں

    دیوانہ جو مجھ کو بنائے لیو جائے

    کام نہیں دیکھے عمل نہیں پوچھے

    رحمت سے اپنے بچائے لیو جائے

    راج دلارا رنگ رنگیلا

    روٹھے کو اپنے منائے لیو جائے

    نزع میں آکر درس دکھا کر

    ساتھ ہی اپنے بلائے لیو جائے

    برچھی نظر کی دل میں لگی ہے

    نینوں سے نینا لڑائے لیو جائے

    امت کو محشر میں داور کے آگے

    دامن میں اپنے چھپائے لیو جائے

    شایقؔ گو تم بے پر ٹھیرے

    شوقِ مدینہ اڑائے لیو جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے