Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرا دل عجیب شے ہے نہ کر اس سے استفادہ

میر غلام حسین نازکی

مرا دل عجیب شے ہے نہ کر اس سے استفادہ

میر غلام حسین نازکی

مرا دل عجیب شے ہے نہ کر اس سے استفادہ

کبھی خوش کبھی مکدر کبھی کم کبھی زیادہ

مرے رہبروں سے پوچھو یہ کہاں کی رہبری ہے

نہ کہیں نمود منزل نہ کہیں نِشانِ جادہ

کوئی حادثہ ہی ہوگا جو انہیں ملا کے رکھ دے

ترا حسن عرش پیما مرا عشق پاپیادہ

مری خلوتوں کی رونق مری جلوتوں کی زینت

تری ہر ادائے رنگیں ترا حسن صاف و سادہ

مجھے اب پتہ چلا ہے کہ وہ مائل کرم تھے

مجھے بزم میں جو دیکھا تو بدل گیا ارادہ

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے