گوشت کا ٹکڑا ہے جس دل کی خلش کامل نہیں
گوشت کا ٹکڑا ہے جس دل کی خلش کامل نہیں
درد کی جس دل میں گنجائش نہیں وہ دل نہیں
اے دل اندوہ گیں! تو نے مجھے عاجز کیا
میرے پہلو سے نکل جا تو مرے قابل نہیں
طور پر کیا چیز دیکھی تھی کلیم اللہ نے
اس طرح بیہوش ہو جانے کے ہم قائل نہیں
کاش! ایسے روز آجائیں پلٹ کر بار بار
فکر فردا عشرتِ امروز میں شامل نہیں
رات دہشت ناک، طوفانِ حوادث یم بہ یم
فطرتِ بے باک کو اندیشۂ ساحل نہیں
میں شریک محفل احباب ہو سکتا نہیں
زینتِ محفل اگر وہ رونقِ محفِل نہیں
مؤرد لعنت کیا ہے تو نے کیوں ابلیس کو
وہ تو آدم کی طرح ظالم نہیں جاہل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.