Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کروں جان و دل کو فدائے محمد

میر شمس الدین فیض

کروں جان و دل کو فدائے محمد

میر شمس الدین فیض

کروں جان و دل کو فدائے محمد

جو دیکھوں رخ با صفائے محمد

کروں میں نہ کحل جواہر کی خواہش

میسر ہو گر خاک پائے محمد

دلیل مبیں من رانی ہے اس پر

لقائے خدا ہے لقائے محمد

کسی در سے کیا کام مجھ کو خدایا

دکھا دے درِ دلکشائے محمد

امامت خدائی کی زیبا ہے اُن کو

کریں انبیا اقتدائے محمد

شفاعت وہ ہم عاصیوں کی کریں گے

یہ ادنی تریں ہے عطائے محمد

ملے گا ثواب اُس کو وصف خدا کا

کرے گا جو کوئی ثنائے محمد

گنہگار مجھ سا نہیں کوئی لیکن

مجھے بخش یارب برائے محمد

اشارہ یہی قاب قوسین سے ہے

خدا کی ہے نزدیک جائے محمد

خجل ہوتی ہیں دیکھ کر مہر و مہ بھی

رخ خوب معجز نمائے محمد

اطاعت خدا کی اطاعت ہے اُن کی

رضائے خدا ہے رضائے محمد

کسی کی شفاعت سے مطلب نہیں فیضؔ

کھڑا ہوں میں زیر لوائے محمد

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے