صورت اُن کی سورۂ قرآن ہے
صورت اُن کی سورۂ قرآن ہے
ہے وہ میرا دین یہ ایمان ہے
وصف عارض کون کر سکتا ہے اب
دنگ میں ہوں آئینہ حیران ہے
کیوں نہ رکھے خلق آنکھوں میں تجھے
جان من تو اور ہی انسان ہے
تم بنو مسجود ہم ساجد بنیں
اے بتو یہ بھی خدا کی شان ہے
بدر کو نسبت ہے کیا رخ سے ترے
ناک ہے منہ پر نہ اس کے کان ہے
کرتےہو اک آن میں لاکھوں ہی خون
ناز کیسا ہے یہ کیسی آن ہے
وصل کی شب ہے مچائیں غل نہ آپ
چار پائی کے لیے بھی کان ہے
وہ خدا کو بھی نہیں دیتا دیت
قاتل اپنا فیضؔ بھی نادان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.