Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ یکتائی ہے ان کا روئے زیبا دل کی صورت ہے

مرزا غلام حسین

یہ یکتائی ہے ان کا روئے زیبا دل کی صورت ہے

مرزا غلام حسین

یہ یکتائی ہے ان کا روئے زیبا دل کی صورت ہے

ہمارے قلب روشن کا سویدا تل کی صورت ہے

ہوئے ہم دم بخود حیراں ہے لب پر مہر خاموشی

یہ رخ کی یہ دہانِ یار کی یہ تل کی صورت ہے

جگر ہو سبز داغوں سے بہے دل آتش غم سے

ہوائے لالہ رویاں میں یہی حاصل کی صورت ہے

نہ ہوں دریا دلوں کے قرب سے کم ظرف مستغنی

صدف کے کف میں یکسر کاسۂ سائل کی صورت ہے

مگر یہ بھی بتوں کی چہرۂ سمیں کا ہے کشتہ

عیاں آئینہ سیماب میں بسمل کی صورت ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے