Sufinama

چلا آتا ہے تنہا کیا سجیلا میرا قاتل ہے

اکبر وارثی میرٹھی

چلا آتا ہے تنہا کیا سجیلا میرا قاتل ہے

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    چلا آتا ہے تنہا کیا سجیلا میرا قاتل ہے

    دہن پان خوردہ آنکھیں سرمگیں رخسار پر تل ہے

    مرے دم سے تجھے غیروں میں کیا کیا لطف حاصل ہے

    شراب خون ارماں ہے کباب حسرت دل ہے

    ہے آغاز شب وصل اور چھری اللہ اکبر کی

    تو اے عشاق کے موذی مؤذن ہے کہ قاتل ہے

    یہ کہتے ہیں وہ ہم راہ عدو آ آ کے تربت پر

    کہ مجھ کو دیکھ لے اٹھ تو سہی تو کیسا غافل ہے

    نکل کر زلف سے پہنچوں گا کیونکر مصحف رخ پر

    اکیلا ہوں اندھیری رات ہے اور دور منزل ہے

    ہیں روشن انجم و شمس و قمر کی رات دن شمعیں

    ہمارے واسطے گردوں بھی کیا رونق کی محفل ہے

    نہ پوچھو بے دریغی ہائے ارمان شہید غم

    ادھر جھکتا ہے سر کھینچی ادھر شمشیر قاتل ہے

    الٰہی دیکھ کر انعام تیرے شکر کرتے ہیں

    ہمیں جام جہاں میں سے سوا ہر آنکھ کا تل ہے

    ہوئیں ہیں چار آنکھیں جب سے ہے یہ تفرقہ باہم

    کہیں تن ہے کہیں سر ہے کہیں جاں ہے کہیں دل ہے

    جو تجھ کو شوق ہم آغوشی اغیار ہے کافر

    تو ہم کو ذوق شربت نوشی زہر ہلاہل ہے

    یہ دل گر وہ ہے کس کا پھیر لے دل ایسی بد خو سے

    برہنہ تیغ ہے اک ہاتھ میں اور ایک میں دل ہے

    ادا غمزے کرشمے عشوے ہیں بکھرے ہوئے ہر سو

    صف مقتل میں یا قاتل ہے یا انداز قاتل ہے

    غزل اک اور بھی ہاں اکبرؔ رنگیں سخن پڑھیے

    ترے اشعار سے وہ چند نو چندی کی محفل ہے

    مأخذ :
    • کتاب : ریاض اکبر: اصلی دیوان اکبر (Pg. 77)
    • Author : محمد اکبر خاں وارثی
    • مطبع : مطبع مجیدی، میرٹھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے