Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قصہ خواب جوانی آنکھ لگ جانے کی بات

صائب رامپوری

قصہ خواب جوانی آنکھ لگ جانے کی بات

صائب رامپوری

MORE BYصائب رامپوری

    قصہ خواب جوانی آنکھ لگ جانے کی بات

    یاد ہےآغازِ الفت جیسے افسانے کی بات

    باریابی کا شرف اس بارگاہ ناز میں

    طالع خفتہ مرا بیدار ہوجانے کی بات

    نو عروسانہ ادا سے سروقد خوش آمدید

    اور تبسم زا نظر سے تیر برسانے کی بات

    وہ سکوت ناز تمکیں سے تکلم زیر لب

    غنچہ شاداب گویا پھول بن جانے کی بات

    نیند میں ڈوبی ہوئی انگڑائیوں کا سلسلہ

    زلف شب گوں میرے زانوں پر بکھر جانے کی بات

    نیم وا آنکھوں میں عالم فتنہ بیداد کا

    اک قیامت پتلیاں گوشوں میں بھرجانے کی بات

    حسن محو خواب کا عالم مری آغوش میں

    ساری دنیا کی بہاروں کے سمٹ آنے کی بات

    یہ نیاز عشق کے انداز ناز حسن میں

    معنی والفاظ میں صائب نہیں لانے کی بات

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 176)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے