وہ نشاطِ بیخودی میں مجھ کو غافل دیکھ کر
وہ نشاطِ بیخودی میں مجھ کو غافل دیکھ کر
آئے اور رخصت ہوئے کیفیتِ دل دیکھ کر
جاں نثاری سہل ہے لیکن جو دلداری کرو
میں نے یہ وعدہ کیا تھا فطرتِ دل دیکھ کر
تیری حسرت دی ترا ارمان تیرا غم دیا
مجھ کو سب کچھ دے دیا اللہ نے دل دیکھ کر
کشتیٔ دل گردشِ طوفان میں تھی اے عمرؔ
ہوگیا دل کو سکوں رحمت کا ساحل دیکھ کر
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 238)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.