عشق آیا اس صنم کا جان و دل میں برملا
عشق آیا اس صنم کا جان و دل میں برملا
وہ لگا پیارا ہمیں اور دل ہوا اس پر فدا
ذکر میں اور فکر میں رہنے لگا وہ روز و شب
فکر میں اسرار کے در کھل گیے ہیں با خدا
خود پتہ دینے لگا دل اپنی ہستی کا ہمیں
ہو گیا خود آپ ہی اپنا دلا تو رہنما
کچھ تو ہے جس کو کیا تسلیم دل نے دور سے
اور پھر اس درد میں دیدار کا پایا مزا
دید ہی سے پاتا ہے فرحت کسی عاشق کا دل
دید سمجھو جب رہ حق میں خوشی ہو دل ترا
شکر کر محسنؔ کہ تیرے دل میں کشش یار ہے
وہ خوشی تجھ پر ہوا اور تو ہوا اس پر فدا
- کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 2)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.