اے دل ترے تصدق تجھ سے ظہور پایا
اے دل ترے تصدق تجھ سے ظہور پایا
تو رشک جامِ جم ہے ہر دوجہاں دکھایا
دنیا و دین دونوں تجھ سے عیاں ہوئے ہیں
میں کیا کہوں کہ کس نے تجھ کو ولا بنایا
کی قدر جس نے تیری وہ رشک دو جہاں ہے
بے قدر وہ ہے جس نے تیرا قدر گھٹایا
خاصانِ حق کی خاطر مصحف تو ہی ہے اے دل
تفسیر دو جہاں کو تونے اے دل پڑھایا
ہر دو جہاں کا خالق تیرے ظہور سے ہے
جب تو نہیں تو اے دل کچھ بھی نظر نہ آیا
وحدت میں تو ہے یکتا کثرت میں بے بہا ہے
سونے و جاگنے میں یہ راز ہے سمایا
دل کے بغیر زاہد اسرار کب ہوں حاصل
عارف وہی ہے جس نے تیرا ہے بھید پایا
تو دور بیں ہے حق کی گر ہو بصیر انساں
کہ ماہ تا بما ہی تجھ میں ہے سب سمایا
اے دل نہ چھوڑ دینا وحشت میں ساتھ میرا
محسنؔ نے دیکھ تجھ کو سارا جہاں بھلایا
- کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 06)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.