Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہوئے جیسے ہیں ہم پہ یہ جو رستم کسی اور پہ ایسا ستم ہی نہیں

محسن علی شاہ

ہوئے جیسے ہیں ہم پہ یہ جو رستم کسی اور پہ ایسا ستم ہی نہیں

محسن علی شاہ

MORE BYمحسن علی شاہ

    ہوئے جیسے ہیں ہم پہ یہ جو رستم کسی اور پہ ایسا ستم ہی نہیں

    جیسا اوروں پہ لطف و کرم ہے ترا کبھی ہم پہ تو ایسا کرم ہی نہیں

    ملو غیروں سے یار تو آپ سدا ولے ہم سے رہو سدا دل سے جدا

    روا چاہنے والوں پہ ایسی جفا تمہیں عشق سے آتی شرم ہی نہیں

    مری آہوں سے لو ہا بھی پانی ہوا سنگ موم ہوا نہیں جھوٹ ذرا

    ولے آپ کے دل سے کہوں کیا پیا وہ ہے کیسا جو ہوتا نرم ہی نہیں

    ترے چاہنے والے ہزار ہوئے کہاں مجھ سے ضعیف اور زار ہوئے

    ہم تم پہ اگر چہ نثار ہوئے تمہیں اس کا تو رنج و الم ہی نہیں

    ہمیں تیری وفا نے تباہ کیا ولے تو نے نہ ہم سے نباہ کیا

    تونے خاک یہ رتبہ چاہ کیا پیار پریت کا یہ تو دھرم ہی نہیں

    جو نہ جانے پریت کی ریت کوئی کرے اُس سے اکر پھر پریت کوئی

    اسے محسنؔ جاہل جان سدا رہ عقل میں اُس کا قدم ہی نہیں

    ملے کاگ سے کاگ ہی سوچ دلا کچھ ہنس کی اس کو قدر ہی نہیں

    جو ہو جوہری لعل کو جانے وہی پہ گنوار کو اس کی نظر ہی نہیں

    زر و مال سے بھی انسان نہ ہو اچھی شکل سے بھی بڑی شان نہ ہو

    جسے درد ہی کی پہچان نہ ہو وہ توڈ ھو رہے گویا بشر ہی نہیں

    یوں توڈھوربھی ہیں اولاد جنیں چڑھے مستی تو وہ بھی ہیں خوب ملیں

    نہیں جس نے بچھوڑے کی چوٹ سہی وہ تو بھوت ہے جس کو صبر ہی نہیں

    کبھی کانس سے کام بنفشہ نہ ہو گل خشک وہ جیسے شگفتہ نہ ہو

    بنے کانچ کا کب الماس دلا بُری بو میں تو بے عطر ہی نہیں

    جیسی روح ہو ویسے فرشتے ملیں جیسا آپ ہو ویسوں کا یار بنے

    کبھی آگ و پانی کا میل نہیں برے کام کا نیک اثر ہی نہیں

    جو ہو جاہل علم کو جانے کہاں اور گیان گیان کو مانے کہاں

    غمِ ہجر کو وہ پہچانے کہاں جسے درد جگر کی خبر ہی نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 45)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے