دیکھئے کب تک یہ شرح غم رہے
دیکھئے کب تک یہ شرح غم رہے
زندگی کے دن بھی اب تو کم رہے
کیا خبر اس کی یہ فیضان جنوں
وہ جب آئیں کون سا عالم رہے
یاد وہ زلف دوتا آہی گئی
زندگی کے ایسےبیچ وخم رہے
آؤ مل بیٹھیں کوئی دم کے لئے
پھر نہ جانے کون سا عالم رہے
وہ بھی لمحات جنوں پرور کہ جب
ایک ہی عالم میں سو عالم رہے
ایسے لمحے بھی رضا گذرے ہیں جب
ان کی یادوں کے دیئے مدھم رہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 131)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.