وہ نہ جس محفل میں ہوں محفل ہی وہ محفل نہیں
وہ نہ جس محفل میں ہوں محفل ہی وہ محفل نہیں
وہ نہ ہوں جلوہ فگن جس دل میں وہ دل دل نہیں
قیس بیچارہ رموز عشق سے تھا بے خبر
ورنہ ان کی راہ میں ناقہ نہیں محمل نہیں
وہ رہیں راضی یہی مطلوب ہے مقصود ہے
بوالہوس! اس کے سوا کچھ عشق کا حاصل نہیں
اس کو کیا معلوم کیا شئے ہے بہار زندگی
ہائے وہ ناداں ترے رندوں میں جو شامل نہیں
لطف جنت کا تڑپنے میں جسے ملتا نہ ہو
وہ کسی کا ہو تو ہو لیکن ترا بسمل نہیں
- کتاب : irfan-e-mohabbat (Pg. 83)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.