جو ہیں اہلِ محبت دوستو پھر ان کا کیا کہنا
جو ہیں اہلِ محبت دوستو پھر ان کا کیا کہنا
محبت کے لیے پھرتے ہیں انگارے محبت میں
عجب کچھ صورتیں ہو جاتی ہیں پیغام باہم کی
معین کر دئیے جاتے ہیں ہر کارے محبت میں
جو اہلِ ذوق ہیں سنتے ہیں گوش دل سے آوازیں
بجا کرتے ہیں پر اسرار نقارے محبت میں
کوئی کچھ بھی کرے وہ دیکھ سکتا ہے نہیں ہرگز
نظر آتے ہیں عاشق کو جو نظارے محبت میں
محبت کھیل لڑکوں کا نہیں ہے کچھ سمجھتے ہیں؟
دل عاشق پہ چلتے ہیں سدا آرے محبت میں
محبت میں کوئی بھی ان سے جیتے ہے یہ نا ممکن
یہی کہتے ہیں سب ہارے ہیں ہم ہارے محبت میں
یہ ناممکن ہے آئے پاس اور پھر تر نہ ہو جائے
محبت کے اڑا کرتے ہیں فوارے محبت میں
- کتاب : irfan-e-mohabbat (Pg. 82)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.