Font by Mehr Nastaliq Web

جو دل پر ہم ان کا کرم دیکھتے ہیں

محمد احمد پرتاپ گڑھی

جو دل پر ہم ان کا کرم دیکھتے ہیں

محمد احمد پرتاپ گڑھی

MORE BYمحمد احمد پرتاپ گڑھی

    جو دل پر ہم ان کا کرم دیکھتے ہیں

    تو ہم دل کو رشکِ ارم دیکھتے ہیں

    کرم دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں

    ہم ان کی نگاہِ کرم دیکھتے ہیں

    کبھی دل میں سوزِ عجم دیکھتے ہیں

    کبھی دل کو سازِ حرم دیکھتے ہیں

    فیوض درِ محترم دیکھتے ہیں

    کسے کیا خبر اب جو ہم دیکھتے

    نگاہِ شفیع الامم دیکھتے ہیں

    تو جنت کو زیرِ قدم دیکھتے ہیں

    محبت کا فیضِ اتم دیکھتے ہیں

    کہ جلوہ ترا دم بدم دیکھتے ہیں

    جہاں ان کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں

    وہیں ہم بہارِ ارم دیکھتے ہیں

    کبھی کیف ام السلم دیکھتے ہیں

    کبھی برکتِ ملتزم دیکھتے ہیں

    مبارک بفیض محبت مبارک

    کہ ہم ’’لا‘‘ میں لطف نعم دیکھتے ہیں

    جو اہلِ محبت ہیں اللہ اکبر

    کرم کیا وہ جانِ کرم دیکھتے ہیں

    ہے کیا بات نام ان کا آتے ہی لب پر

    ہم احمدؔ تری آنکھ نم دیکھتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے