Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ ہے وہ غیرتِ لیلیٰ نہ ہے وہ یوسفِ ثانی

محمد اسماعیل شاد

نہ ہے وہ غیرتِ لیلیٰ نہ ہے وہ یوسفِ ثانی

محمد اسماعیل شاد

نہ ہے وہ غیرتِ لیلیٰ نہ ہے وہ یوسفِ ثانی

تصور میں مرے جو کھنچ گئی تصویرِ نورانی

خدا نے کیا بنائی ہے نبی کی شکل نورانی

کہ جس کو دیکھ کر سکتہ میں ہے بہزاد اور مانی

نگاہِ شوق کہتی ہے کہ دیکھوں اور پھر دیکھوں

وہی جلوہ کہ جس جلوہ سے تھی موسیٰ کو حیرانی

خدا بھی ہے خدا ہی اور محمد بھی محمد ہیں

نہ اس کا ہے کوئی ہمسر نہ ان کا ہے کوئی ثانی

نہیں ہوتا قیامت میں مجھے باور نہیں ہوتا

محمد اور دیکھیں اپنی امت کی پریشانی

خدارا یا محمد مصطفیٰ بگڑی بنا دیجے

جو تم چاہو تو ہو جائے ابھی مشکل کی آسانی

غمِ ہر دو جہاں سے چھوٹ جائے ساقیٔ کوثر

خدارا شادؔ کو بھی ہو عطا اک جامِ عرفانی

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے