Font by Mehr Nastaliq Web

قرآن میں خود جو خالقِ اکبر ثنا کرے

محب گیاوی

قرآن میں خود جو خالقِ اکبر ثنا کرے

محب گیاوی

MORE BYمحب گیاوی

    دلچسپ معلومات

    یہ غزل گیا کے لٹریری کلب میں 1898ء کے دوران منعقدہ ایک مشاعرے میں پڑھی گئی تھی، اس مشاعرے میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے مصرعِ طرح دیے گئے تھے، اردو مصرعِ طرح „کیا شکر کوئی نعمت حق کا ادا کرے“ تھا، مشاعرے میں پڑھی گئی غزلوں کو بابو رام پرشاد اور شرر گیاوی کی نگرانی میں اور شیخ محمد حسین کے اہتمام سے 4 مارچ 1899ء کو مطبع محمدی، گیا سے 28 صفحات پر شائع کیا گیا۔

    قرآن میں خود جو خالقِ اکبر ثنا کرے

    مدح رسولِ پاک بشر کیا بھلا کرے

    قاتل جو ایک وار میں تو فیصلہ کرے

    بسمل دہانِ زخم سے تیری ثنا کرے

    حیرت ہو خود تمہیں کہ وہ یکتائی کیا ہوئی

    تم سے مقابلہ جو کبھی آئینہ کرے

    کیا حاملانِ عرش کو نوٹس پہنچ گیا

    پازیب کو جو حکم ہو محشر بپا کرے

    سو بار قتل ہوں تو مزا زندگی کا کیا

    مرتا رہوں جو عمر مری جاں وفا کرے

    ذروں میں جا ملے گی درِ بو تراب کے

    برباد میری خاک جو بادِ صبا کرے

    کہتے ہیں مہندی مل کے وہ بے داغ ہم چھٹے

    ہم کیا کریں جو خونِ تمنا حنا کرے

    مشہور ہے کلام ہے انساں کی زندگی

    زندہ ہو دل یہ بزم جو قائم ہوا کرے

    اپنا شباب بھی پلٹ آئے تو کیا عجب

    ہر دم جو حسن و عشق کا چرچا رہا کرے

    اس بے وفا پہ دیتے ہیں جاں اس امید پر

    جب زندگی وفا نہ کرے تب وفا کرے

    مدفن رواق پاک میں اپنا بنے محبؔ

    الفت جو میری خاک سے خاکِ شفا کرے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے