بہر صورت بہارِ حسنِ جاں دیکھ لیتا ہوں
بہر صورت بہارِ حسنِ جاں دیکھ لیتا ہوں
جو آئینہ نہیں ملتا گریباں دیکھ لیتا ہوں
تعین کے حجابوں سے محبت میں جہاں گزرا
ترے جلووں کو بے قیدِ رگ جاں دیکھ لیتا ہوں
جنونِ شوق دید یار اس حد تک تو آپہونچا
کہ ہر ذرے میں اب تصویرِ جاناں دیکھ لیتا ہوں
خدا رکھے یہ منظر بھی عجب پر کیف منظر ہے
وہ مجھ کو دیکھتے ہیں میں گریباں دیکھ لیتا ہوں
محبت ہی بنا دیتی ہے اے مختار حق والا
محبت ہی میں لٹتے دین و ایماں دیکھ لیتا ہوں
- کتاب : جبر مختار
- Author : مختار سبزواری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.