Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظر کی چوٹ، دل کا درد ، بیتابی رگِ جاں کی

مختار بدایونی

نظر کی چوٹ، دل کا درد ، بیتابی رگِ جاں کی

مختار بدایونی

MORE BYمختار بدایونی

    نظر کی چوٹ، دل کا درد ، بیتابی رگِ جاں کی

    یہ پہلی قسط ہے ترتیب غم میں میرے ارماں کی

    نہ وہ ہیں درد کے تیور نہ بے چینی دل و جاں کی

    اجل کیا آئی آنکھیں کھل گئیں بیمارِ ہجراں کی

    رگِ ہر گل سے میرے خون کے قطرے ٹپکتے ہوں

    ذرا اے یاس وہ تصویر لا دینا گلستاں کی

    عدم سے ہست ہونا ہست سے پھر نیست ہوجانا

    یہی دو کروٹیں ہیں خواب کے عالم میں انساں کی

    ارے او صبحِ عشرت کی بہاریں دیکھنے والے

    اداسی بھی ذرا اب دیکھ لے شامِ گریباں کی

    بہت مشہور ہے اے موت تیرا فیض عالم میں

    مگر مشکل ہماری آج تک تونے نہ آساں کی

    اسی کا نام آزادی ہے توہم اس سے باز آئے

    کہ جو صورت ہے اب گھر کی وہی صورت ہے زنداں کی

    محبت کے جہاں کا وہم پر سب خار خانہ تھا

    حقیقت کھل گئی آخر دل خوننا بہ افشاں کی

    سمجھتے ہو جسے مختارؔ تم اپنی غزل گوئی

    ہے شکل ظاہری یہ اصل میں جذبات پنہاں کی

    مأخذ :
    • کتاب : جبر مختار (Pg. 109)
    • Author : مختار سبزواری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے