Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شعلہ زن رہتے ہیں گرم اشکوں کی طغیانی سے ہم

منشی امیراللہ تسلیم

شعلہ زن رہتے ہیں گرم اشکوں کی طغیانی سے ہم

منشی امیراللہ تسلیم

MORE BYمنشی امیراللہ تسلیم

    شعلہ زن رہتے ہیں گرم اشکوں کی طغیانی سے ہم

    روز تھوڑی آگ پیدا کرتے ہیں پانی سے ہم

    بوئے گل تھے چھپ کے نکلے گلشنِ فانی سے ہم

    کیا دکھاتے منہ کسی کو شرمِ عریانی سے ہم

    شب کے شب مہماں رہے وقتِ سحر ملکِ عدم

    اڑ گئے مانند شبنم گلشن فانی سے ہم

    حشر میں لوث گنہ کی پردہ پوشی کے لئے

    مانگ لیں گے کچھ تمہاری پاک دامانی سے ہم

    لازم و ملزوم ہیں تسلیمؔ باہم شعروفکر

    معتبر ہم سے سخندانی سخندانی سے ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے