Font by Mehr Nastaliq Web

عاشق دل خموش ہے حسنِ قدیم کا

منشی امیراللہ تسلیم

عاشق دل خموش ہے حسنِ قدیم کا

منشی امیراللہ تسلیم

عاشق دل خموش ہے حسنِ قدیم کا

یہ بے زبان رقیب بنا ہے کلیم کا

ہر وقت آ رہی ہے ہوا باغِ قدس کی

کس کو دماغ خندۂ موجِ نسیم کا

محتاج ہوں غنی سے نہیں مرتبہ میں کم

نظارگی ہوں حلقۂ بابِ نسیم کا

عاشق ہوں کوئی خاص ادھر ہو نگاہِ رحم

خواہاں نہیں میں آپ کے لطفِ عمیم کا

تسلیمؔ کچھ میں شاعر رنگیں بیاں نہیں

گل چیں ہوں اپنے گلشنِ طبعِ سلیم کا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے