رہتا نہیں دن ایک ساگا ہے چنیں گاہے چناں
رہتا نہیں دن ایک ساگا ہے چنیں گاہے چناں
یاں کا یہی ہے ماجرا گاہے چنیں گاہے چناں
اک دن جو خود مختار ہے منعم ہے اور زردار ہے
اک دن وہ مفلس خوار ہے گاہے چنیں گاہے چناں
جاہ و چشم حاصل کیا مغرور ہے کیا بے حیا
پھر جا نشیں ہے دوسرا گاہے چنیں گاہے چناں
گر ہے خوشی اک دن یہاں رہتی ہے یہ ہر دم کہاں
یک روز ہے آہ و فغاں گاہے چنیں گاہے چناں
ایسی ہے یہ فانی سر الازم ہے کر شکر خدا
یہ جگنؔ ناتھ کہے بجا گاہے چنیں گاہے چناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.