Font by Mehr Nastaliq Web

تو نے دام عشق میں اے صنم مرے مرغ دل کو پھنسا دیا

منشی جگن ناتھ سہائے

تو نے دام عشق میں اے صنم مرے مرغ دل کو پھنسا دیا

منشی جگن ناتھ سہائے

تو نے دام عشق میں اے صنم مرے مرغ دل کو پھنسا دیا

نہ دکھایا جلوہ جمال کا نہیں دل کو صبر ذرا دیا

مجھے آرزوئے وصال ہے جو تو خوش ہو کیا یہ محال ہے

تو سمیع و اہل نوال ہے ترے فعلوں نے یہ پتا دیا

کرے کیوں نہ رحم و کرم وفا کہ پسند ہے صادق صفا

وہ نہنگ فیل سے جب لڑا اسے مارا اس کو چھڑا دیا

جب درد پدی کی سنی صدا کہ ہوئی وہ عاجز مہ لقا

تو پہنچ گیا تو دمِ جفا ملبوس تن کا بڑھا دیا

جب اندرات کو پن جریو بر جکو ڈباون پریریو

نکھ پر گوبر دھن تب دھریو برج باسیوں کو بچا دیا

چوز جور فاقہ شکستہ دل بصد آہ و درد آمد خجل

بدرت سُدامان مضمحل سب رنج و غم کو مٹا دیا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے