پالنا سانپ کا نہیں اچھا
پالنا سانپ کا نہیں اچھا
دل میں اس زلف کا مقام نہ کر
طرف کا کل جو چاہے ہی اے دل
دور ہے عزمِ ملکِ شام نہ کر
حشر برپا ہوا، خرام نہ کر
ڈر خدا سے تو قتلِ عام نہ کر
ہوگا اندھیرا خلق میں واللہ
زلف مت کھول، رخ پہ شام نہ کر
سبز رنگوں کا حسن ہے مرغوب
ترکِ دل سے خیالِ شام نہ کر
- کتاب : تذکرہ آثار الشعرائے ہنود (Pg. 29)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.