گلزار کوئی اس کے مقابل میں نہیں آج
گلزار کوئی اس کے مقابل میں نہیں آج
رشک گل خنداں ہے مدینہ کی زمیں آج
مدت سے جسے دوست سمجھتے تھے ہم اپنا
صد حیف کہ آیا ہے وہی بر سرِ کیں آج
سب دیر و حرم کعبہ و بت خانہ میں ڈھونڈا
مقصود دلی پر نہ ملا مجھ کو کہیں آج
افلاس میں ہو جاتے ہیں سب دوست بھی دشمن
کل خوش تھے جو ہم سے ہیں وہی چیں بہ جبیں آج
صد شکر وہ مغموم ہمیں دیکھ کے بولے
کیا قہریہ پنوؔ پہ ہوا کیوں ہے حزیں آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.