Sufinama

خبر بھی ہے تجھے اے دل کہاں صدیق اکبر ہیں

مظفرالدین صاحب

خبر بھی ہے تجھے اے دل کہاں صدیق اکبر ہیں

مظفرالدین صاحب

MORE BYمظفرالدین صاحب

    خبر بھی ہے تجھے اے دل کہاں صدیق اکبر ہیں

    جہاں میں سرورِ عالم وہاں صدیق اکبر ہیں

    شجاعت بھی سخاوت ہی کا اک اور نام ہے گویا

    زمانے میں صداقت کا نشاں صدیق اکبر ہیں

    خدا راضی ہے ان سے جن سے راضی ہیں رسول اللہ

    خلافت کے امیرِ کارواں صدیق اکبر ہیں

    حضورِ کبریا کی تھی نبی نے اقتدا جن کی

    تو پھر گویا امامِ دو جہاں صدیق اکبر ہیں

    نبی کو ناز تھا ایسے صحابی آپ تھے صاحبؔ

    صداقت کے زمین و آسماں صدیق اکبر ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے