Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صبا کہہ دے یہ مالی سے صبا کہہ دے یہ مالی سے

مزیب اکبرآبادی

صبا کہہ دے یہ مالی سے صبا کہہ دے یہ مالی سے

مزیب اکبرآبادی

MORE BYمزیب اکبرآبادی

    صبا کہہ دے یہ مالی سے صبا کہہ دے یہ مالی سے

    نہ توڑے پھول ڈالی سے نہ توڑے پھول ڈالی سے

    نکالو چاند سا ٹکڑا نکالو چاند سا ٹکڑا

    ذرا برقع کی جالی سے ذرا برقع کی جالی سے

    پلا دے اوک سے ساقی پلا دے اوک سے ساقی

    میں در گذرا پیالی سے میں درگذرا پیالی سے

    گماں کچھ اور ہے مجھ کو گماں کچھ اور ہے مجھ کو

    تمہاری دیکھا بھالی سے تمہاری دیکھا بھالی سے

    تہ وبالا زمانہ ہے تہ وبالا زمانہ ہے

    مری جاں تیری بالی سے مری جاں تیری بالی سے

    بھلا عاشق وہ کیا ٹھہرے بھلا عاشق وہ کیا ٹھرے

    برا مانے جو گالی سےبرامانے جو گالی سے

    خجل لعل بدخشاں ہے خجل لعل بدخشاں ہے

    ترے ہونٹوں کی لالی سے ترے ہونٹوں کی لالی سے

    دل اپنا ہے پریخانہ دل اپنا ہے پری خانہ

    تصاویرِ خیالی سے تصاویرِ خیالی سے

    ہمیں شوقِ شہادت ہے ہمیں شوقِ شہادت ہے

    تری تیغِ ہلالی سے تری تیغِ ہلالی سے

    کسی دن دل کا خوں ہوگا کسی دن دل کا خوں ہوگا

    تمہاری پائمالی سے تمہاری پائمالی سے

    رہا نقص اپنے شعروں میں رہا نقص اپنے شعروں میں

    مزیبؔ بے کمالی سے مزیبؔ بے کمالی سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے