Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہوا جب سے ہم کو صنم سے تعلق

مزیب اکبرآبادی

ہوا جب سے ہم کو صنم سے تعلق

مزیب اکبرآبادی

MORE BYمزیب اکبرآبادی

    ہوا جب سے ہم کو صنم سے تعلق

    رہا کچھ نہ دیر و حرم سے تعلق

    خوشی رنج راحت محبت عداوت

    یہ جھگڑے ہیں سب ایک دم سے تعلق

    ہوئی ترک جب سے ملاقات ان سے

    خوشی سے علاقہ نہ غم سے تعلق

    کرے گا وہ ہی وصف ان کی کمر کا

    کہ رکھتا ہو جو کچھ عدم سے تعلق

    تمنائے دل میری سن کر وہ بولے

    بھلا ایسی باتوں سے ہم سے تعلق

    رہا ہم کو مہر و وفا سے علاقہ

    اور ان کو جفا وستم سے تعلق

    بس اب ہم ہیں اور کوئے جاناں ہے واعظ

    ہمیں تیرے باغِ ارم سے تعلق

    محبت میں پایا نہ آرام اکِ دم

    رہا عمر بھر ہم کو غم سے تعلق

    میں کیا حال اپنا لکھوں اس کو قاصد

    نہیں راز دل کو قلم سے تعلق

    عجب تھے وہ دن اور وہ راتیں مزیبؔ

    کہ تھاجن دنوں سے ہم سے تعلق

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے