تختۂ مشقِ جفائے کج ادا میں ہی تو ہوں
تختۂ مشقِ جفائے کج ادا میں ہی تو ہوں
گردِ رہوارِ عتابِ دلربا میں ہی تو ہوں
خاک ہو کر میں نے ان کا رتبہ بالا کر دیا
مس کو جو کر دے طلا وہ کیمیا میں ہی تو ہوں
بانیِ ظلم و ستم جور و جفا تم ہی تو ہو
ناز بردارِ ستم عینِ وفا میں ہی تو ہوں
سختیوں کے واسطے پیدا ہوا میں ہی تو ہوں
قیس اور فرہاد سب کا پیشوا میں ہی تو ہوں
کشتۂ تیغِ ستم رنجور نازِ فتنہ زا
منعمِؔ افگار مشکورِ جفا میں ہی تو ہوں
- کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 20)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.