دلِ افگار کا خدا حافظ
دلِ افگار کا خدا حافظ
تنِ بیمار کا خدا حافظ
گریۂ غم رفیق ہر دم ہے
چشمِ خوں بار کا خدا حافظ
بے زری بیکسی میں عزم حرم
ایسے ناچار کا خدا حافظ
دشمنوں کے برے ارادے ہیں
مسلم زار کا کا خدا حافظ
آندھیاں چل رہی ہیں آفت کی
گلِ بے خار کا خدا حافظ
آہ کرتی ہے آہ کش کو ذلیل
دل کے اسرار کا خدا حافظ
چلد دیے باغ سے چمن پیرا
گل و گلزار کا خدا حافظ
کیا ظالم نے آشیاں ویراں
بلبل زار کا خدا حافظ
جس کو لینا ہے عشق کا سودا
اس خریدار کا خدا حافظ
بندہ تنہا مصیبتیں بے حد
منعمؔ زار کا خدا حافظ
- کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 12)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.