Font by Mehr Nastaliq Web

قتیل خنجر بیداد ہوں میں

نعیم الدین مرادآبادی

قتیل خنجر بیداد ہوں میں

نعیم الدین مرادآبادی

MORE BYنعیم الدین مرادآبادی

    قتیل خنجر بیداد ہوں میں

    فدائے ناوکِ صیاد ہوں میں

    مجھی سے ہے جہاں میں نامِ الفت

    حدیثِ عشق کی اسناد ہوں میں

    مصائب کے پہاڑوں کا نہیں خوف

    کہ اپنے وقت کا فرہاد ہوں میں

    نکالے چشمے اس بت کو رلا کر

    ترا اے کوہ کن استاد ہوں میں

    میں یہ چاہوں کہ تم ہو خانہ آباد

    یہ چاہو تم مروں برباد ہوں میں

    یہ پایا آپ کی الفت کا ثمرہ

    لگایا جب سے دل ناشاد ہوں میں

    چمن میں کس طرح میرا گزر ہو

    اسیر پنجۂ صیاد ہوں میں

    کیا ایسا غموں نے مجھ کو رنجور

    کہ محو نالہ و فریاد ہوں میں

    اسیر عشق ہوں آزاد ہوں میں

    غموں میں مبتلا ہوں شاد ہوں میں

    یہ فیاضی کرم کر کرکے ہر بار

    مجھی کو بھولتے ہیں یاد ہوں میں

    مٹا دی اس نے میری سر گرانی

    رہین منت جلاد ہوں میں

    گل و نسرین پہ دل مائل نہیں ہے

    فدائے قامتِ شمشاد ہوں میں

    نعیمؔ بے خطا پر یہ جفائیں

    غنیمت ہے کہ ان کو یاد ہوں میں

    مأخذ :
    • کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 18)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے