پھولوں میں مسکرا کر وہ حوصلہ بڑھائیں
پھولوں میں مسکرا کر وہ حوصلہ بڑھائیں
ہم بوالہوس الجھ کر کانٹوں میں رہ نہ جائیں
راہ طلب میں بحث ذات و صفات کیسی
منزل کٹھن ہے کوئی اچھا سا گیت گائیں
ہر بت یہ چاہتا ہے مجھ کو خدا بناؤ
مقدور ہو جو اپنا ہم خود ہی بن نہ جائیں
آئی نہ موت اب تک سو بار جی میں آئی
گھر سے ذرا نکل کر دنیا کو دیکھ آئیں
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 449)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.