شان وفا تو ہے اگر کار وفا نہ ہوسکا
شان وفا تو ہے اگر کار وفا نہ ہوسکا
سر کو جھکائے رکھ اگر سجدہ ادا نہ ہوسکا
تیرے کرم سے فیضیاب کون گدا نہ ہوسکا
یہ تو مرا نصیب ہے میرا بھلا نہ ہوسکا
اپنی نظر سے پوچھ لے میرے جگر سے پوچھ لے
تیرا بھی آج تک کوئی میرے سوا نہ ہوسکا
قلبِ فریب خوردہ کو پھر بھی ہے اُس کا اعتبار
جس کا کہ آج تک کوئی وعدہ وفا نہ ہوسکا
نخشبؔ خستہ حال نے کوششیں کیں ہزار ہا
پھر بھی خیالِ حسنِ دوست دل سے جدا نہ ہوسکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.