Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں اگر روزِ جزا بخشا گیا

نسیم ہلسوی

میں اگر روزِ جزا بخشا گیا

نسیم ہلسوی

MORE BYنسیم ہلسوی

    میں اگر روزِ جزا بخشا گیا

    یہ بتا واعظ کہ تیرا کیا گیا

    اک ہی جلوے میں موسیٰ غش ہوئے

    حوصلہ دیدار کا دیکھا گیا

    احتیاط پرسش غم کچھ پوچھ

    حال میرا غیر سے پوچھا گیا

    پھر کسی کا آ گیا دل کو خیال

    پھر کوئی آ کر اسے تڑپا گیا

    حالیؔ و شبلیؔ جہاں سے کیا گئے

    ہوہ مزہ وہ ذکر وہ چرچا گیا

    ہند کو روتا ہے دونوں کا کمال

    دور دورہ باکمالوں کا گیا

    ہائے کیا ’’بزمِ سخن‘‘ خاموش ہے

    غمِ مذاق علم و فن پر چھا گیا

    یاد رکھو بھولنے کے یہ نہیں

    کارنامے ان کے جو بھولا گیا

    غم سے عالی حوصلہ کب پست ہیں

    دل سے نالہ عالمِ بالا گیا

    مضطر و بیتاب کا پاکر خطاب

    چاہنے والوں میں میں لکھا گیا

    اس کی شرمیلی ادا دیکھے کوئی

    نام سن کر حسن کا اترا گیا

    اب کہو اس سے کہوں تو کیا کہوں

    دیکھتے ہی مجھ کو جو شرما گیا

    اب قیامت آئے دن آنے لگی

    یا آلہٰی پھر زمانہ آگیا

    جب وہ آئیں گے تو یہ سمجھیں گے ہم

    راہ پر اپنا مقدر آ گیا

    جائے میری تسلی ہو چکی

    آپ کا ننھا سا دل گھبرا گیا

    موسمِ ابرِ بہار آیا نسیمؔ

    ان کا جھولا باغ میں ڈالا گیا

    مأخذ :
    • کتاب : Jalwa-e-Yaar (Pg. 9)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے